اڈپی 15؍اکتوبر (ایس او نیوز) جنوبی کینرا پولیس سپرنٹنڈنٹ گلاب راؤ بوراسے نے بیلتھنگڈی کے سرکل انسپکٹر نیمی راج کو ایک شخص سے 20ہزار روپے رشوت طلب کرنے کے الزام میں معطل کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر نیمی راج پردھن کیرتی اڈیگا نامی شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ اس پر داخل انکم ٹیکس کے ایک کیس کے تعلق سے B رپورٹ فائل کرنے کے لئے نیمی راج نے 20ہزار روپے رشوت طلب کی ہے۔ اس سلسلے میں دھن کیرتی نے ٹیلی فون پر کی گئی گفتگو کی ریکارڈنگ اور کچھ دوسرے ثبوت پولیس سپرنٹنڈنٹ کو سونپے تھے۔اس کے علاوہ نیمی راج پر کچھ دوسری شکایات بھی تھی۔جس تحقیقات کی ذمہ درای ایڈیشنل ایس پی ڈاکٹر سی بی وید مورتی کو دی گئی تھی۔پتہ چلا ہے کہ ایڈیشنل ایس پی کی طرف سے سرکل انسپکٹر نیمی راج کے خلاف رشوت ستانی کے الزامات کی تحقیقاتی رپورٹ ملنے پرضلع ایس پی یہ احکام جاری کیے ہیں۔